حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پوری انسانیت کے لیے باعث سعادت ہے، راشدانور خان 283

حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پوری انسانیت کے لیے باعث سعادت ہے، راشدانور خان

حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پوری انسانیت کے لیے باعث سعادت ہے، راشدانور خان

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) الحمد پراپرٹی کے چٸیرمین ممتاز کاروباری و سماجی شخصيت راشد انور خان نے عید میلادالنبیﷺ کے مبارک موقع پر پوری اُمت مسلمہ باالخصوص اہل پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری انسانیت کے لئے باعث سعادت ہے کیونکہ آپ کی آفاقی تعلیمات نے بنی نوع انسان کو اندھیروں سے نکال کر انسانیت کی معراج تک پہنچا دیا، عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے پیغام میں راشد خان نے کہا کہ آپﷺ کی ولادت انسانیت پر اللہ تعالی کا احسان عظیم ہے،

آپ ﷺ سے محبت ایمان کا بنیادی تقاضہ ہے اور آپ ﷺ کی اسوہ حسنہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپﷺ نے ہمیشہ انسانیت کی تکریم و محبت ، عفو و درگذر، عدل و انصاف کی بالادستی اور ظلم کے خاتمے کا درس دیا ہے۔ آپ ﷺکاخطبہ حجتہ الوداع ایسامنشور ہے جو رہتی دنیا تک نہ صرف مسلمانوں بلکہ دنیابھرکے انسانوں کی رہنمائی کاسرچشمہ ہے، راشدانور خان نے کہا کہ یہ رحمت عالم کی تعلیمات کاکرشمہ تھا

جس نے سب کو ایک صف میں کھڑاکرکے آقاوغلام کافرق مٹادیا اور بلاامتیاز رنگ و نسل فلاح انسانیت کادرس دیاجس کی بدولت دین اسلام دنیا کے کونے کونے میں پھیل گیا۔ انہوں نے کہاکہ محسن انسانیت کا یہ انقلاب انسانی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہے۔ آپ ﷺانسانیت کے نجات دہندہ اورحقیقی محسن ہیں، ہمیں کامیابی کےلئے اپنی زندگیوں میں امانت ،دیانت ،خیرخواہی اوراسلامی بھائی چارے کوفروغ دینا ہوگا

باہمی اتحاداورقومی یکجہتی موجودہ حالات کااولین تقاضاہے۔ حقیقی اسلامی فلاحی مملکت کے قیام کیلئے اسوہ حسنہ کی روشنی میں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے سنہرے اصولوں کو اپنا کرہی ایک ترقی یافتہ اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام یقینی بنایا جا سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں