ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا پی اے آرسی اسلام آباد میں ہونے والی زرعی تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ 253

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا پی اے آرسی اسلام آباد میں ہونے والی زرعی تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا پی اے آرسی اسلام آباد میں ہونے والی زرعی تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ

اسلام آباد ( بیوروچیف)پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی زرعی تحقیقی سرگرمیوں اور نئی ٹیکنالوجی پر عمل در آمد کے حوالے سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی روابط نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ہمراہ دورہ کیا ۔ ڈاکٹر غلام محمد علی قائم مقام چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل، اسلام آباد نے دورہ پر آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ وفاقی وزیر نے کے دورہ کے دوران ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ٹشو کلچر ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی اور جیونومکس پر کی جانے والی تحقیقات کا بھی مشاہدہ کیا۔

اس کے علاوہ کیلے کی دو نئی اقسام نگاب 1 اور نگاب 2 کی اعلی پیداواری صلاحیت، بیماریوں سے پاک اور اس کی برآمد کے حوالے سے معلومات حاصل کیں نیز ٹشو کلچر کی تیاری کے متعلق آگاہی حاصل کی ۔اس کے علاوہ آلو کی ٹشو کلچر ٹیکنالوجی اور ٹیوبر زکے بارے میں آگاہی حاصل کیں ۔نگاب کے دورہ کے دوران پودوں اور جانوروں کے ڈی این اے ٹیکنالوجی کے بارے میں بریف کیا گیا، لانگ گرین رائس اور چاول کی دیگر اقسام میں گہری دلچسپی لی اور لیب میں کام کرنے والے سائنسدانوں کی کارکردگی کو سراہا۔
ڈاکٹر غلام محمد علی کی جانب سے زرعی کونسل اور اس کے زیر انتظام اداروں میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں کی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کے تمام ادارے کس طرح ملک میں زرعی خود کفالت حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔اس موقع پر سید شمیم السبطین شاہ ڈی جی این اے آرسی بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر کو ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ہائی ویلیو کراپس، کیوی ، زیتون چیری اور دیگر اعلی اقدار فصلوں اور پھلوں کے بارے میںبتایا گیا ،

انیمل سائنسز کے بارے میں بھیڑوں ، بکریوں اور بھینسوں کی اعلی نسلوں کی بریڈ اور بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے اقدامات پر آگاہی حاصل کی۔ ٹھٹھہ میں پی اے آرسی کا قائم شوگر کین انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی بڑھانے کا ذکر کیا۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا وفاقی وزیر نے اس موقع پر پی اے آرسی نمائندگان سے کہا کہ وہ بدین میں ایک ریسرچ اسٹیشن قائم کریں تا کہ پی اے آر سی کی تحقیق عام کسان تک پہنچ سکے ۔مہمانوں نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کی زیر نگرانی ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی زرعی تحقیقی کاوشوں کو سراہا۔ مہمانان گرامی نے دورہ کے آخر میں رائس فیلڈ کا دورہ کیا اور لانگ گرین اور دوسری اقسام کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں