خواتین کے سرکاری سکولوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے ، حاجی حبیب الرحمن مردانزئی 196

خواتین کے سرکاری سکولوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے ، حاجی حبیب الرحمن مردانزئی

خواتین کے سرکاری سکولوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے ، حاجی حبیب الرحمن مردانزئی

کوئٹہ ( پ ر) نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں تعلیمی میدان میں ایک اہم جزو کی حیثیت رکھتی ہیں ،سکولوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہیں خواتین کے سرکاری سکولوں میں طالبات کے درمیان مقابلے لے رجحانات کو فروغ دینے کے لیے اساتذہ تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیوں کو برائے کار لائیں ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدر حاجی حبیب الرحمن مردانزئی نے گزشتہ روز بلوچستان بوائے سکاوٹس ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے قبل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جناح ٹاون کوئٹہ کے بینڈ دستے کی طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جی ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کے جنرل سیکریٹری عظمت اللہ رئیسانی بھی موجود تھے

 گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدر حاجی حبیب الرحمن مردانزئی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جناح ٹاون کوئٹہ کی طالبات کے بینڈ دستے کے ساتھ گروپ فوٹو
گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدر حاجی حبیب الرحمن مردانزئی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جناح ٹاون کوئٹہ کی طالبات کے بینڈ دستے کے ساتھ گروپ فوٹو

اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ طالبات کی ذہنی نشوونما کے لیے مفید ہے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے خواتین کے سرکاری سکولوں میںٹھوس بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے اور اس اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر بھرپور کام کیا جائے گا تعلیمی میدان میں مقابلے کے رجحانات کو فروغ دے کر طالبات کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے

اس سلسلہ میں مختلف ذہنی آزمائش کے مقابلے اور رجحانات و امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیے انعامات کی تقسیم خوش آئند اقدام ہے اس موقع پر حاجی حبیب الرحمن مردانزئی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکو ل جناح ٹاون کوئٹہ کی طالبات کے بینڈ دستے کو شاندار کارکردگی پر پانچ ہزار روپے نقد انعام بھی دیا اس موقع پر جی ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کے جنرل سیکریٹری عظمت اللہ رئیسانی نے بھی طالبات کے بینڈ دستے کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ طالبات مستقبل میں بھی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی شاندار کار کردگی کامظاہرہ کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں