ترنول پریس کلب کے صحافیوں کو اغواء کی کوشش اور قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، شکیل انجم 242

ترنول پریس کلب کے صحافیوں کو اغواء کی کوشش اور قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، شکیل انجم

ترنول پریس کلب کے صحافیوں کو اغواء کی کوشش اور قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، شکیل انجم

ترنول(اسحاق عباسی)ترنول پریس کلب کے صحافیوں کو اغواء کی کوشش اور قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم۔آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید اور دیگر نے ترنول میں صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے صحافیوں کے اغواء کی کوشش اور قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی عام واقعہ نہیں ہے

اسلام آباد کے اندر صحافیوں کے ساتھ اس طرح کی واردات کا ہوناسنگین جرم ہے۔گزشتہ ادوار کی نسبت یہ دور صحافیوں کے لئے زیادہ مشکل ہے۔عامر سجاد سید نے کہا کہ صحافی قلم کا مزدور ہوتا ہے اور حق سچ لکھنا اس کی ذمہ داری میں شامل ہے۔آرآئی یوجے آپ کے ساتھ کھڑی ہے بعدمیں صحافتی وفد کی آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمٰن سےملاقات کی۔

ملاقات میں اسلام آباد پولیس کے آئی جی نے ایس پی صدر نوشیروان کو موقع پر احکامات جاری کیے اور تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ،

صحافتی وفد میں صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد شکیل انجم صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید،صدر ترنول پریس کلب عاصم میر،سابق صدر اظہر حسین قاضی،سابق چیئرمین اسحاق عباسی،ٹیکسلا پریس کلب کے صدرسید رضوان شاہ ،جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے طارق ورک عامر بٹ اور عثمان عزیز بھی موجود تھے، ترنول کے صحافیوں نے نے آئی جی اسلام آباد کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر آئی جی اسلام آباد نے ایس پی صدر کو اپنی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دے کر ٹیمیں تفتیش کو تیز کرنے کا حکم دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں