اساتذہ اور سکولوں کے مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، محمد ہاشم کاکڑ 182

اساتذہ اور سکولوں کے مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، محمد ہاشم کاکڑ

اساتذہ اور سکولوں کے مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، محمد ہاشم کاکڑ

پشین ( پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع پشین کے صدر محمد ہاشم کاکڑ ،عارف ترین ، انتخاب عالم پانیزئی ،محمد سعید، قاری محمد اقبال شاہ ، نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اساتذہ اور سرکاری سکولوں کے مسائل ومشکلات سے غافل نہیں ہیں مسائل کے حل کے لیے جی ٹی اے پشین کے اراکین محکمہ تعلیم کے ضلعی دفاتر میں موجود ہیں اور اساتذہ اپنے مسائل کے حل کے اُن سے رابطہ کریں اُنہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ کے مسائل کے حل اور ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کی بہتری کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کا ر لایا جارہا ہے

اور اس سلسلہ میںکسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کوئی بھی تاخیری حربہ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گا اُنہوں نے کہا ہے کہ جی ٹی اے کا مضبوط پلیٹ فارم ہر وقت اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے اور جی ٹی اے کے پلیٹ فارم پر اساتذہ کا اتحاد واتفاق ہی مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کی ضمانت ہے اساتذہ فوری طور پرضلعی کابینہ سے رابطہ کریں تاکہ اُن کے سروس اُمور اور مسائل کا حل ممکن بنا یا جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں