وزیراعلیٰ بلوچستان نوٹس لیں اور جانبدار و قابض مافیا سے مقامی فنکاروں کوچھٹکارہ دلائیں ، ورلڈ انٹرٹینمنٹ کے ڈائریکٹر کا بیان 170

بلوچستان کے فنکاروں کو اُن کے حقوق سے محروم رکھنا محکمہ ثقافت پر ایک سوالیہ نشان ہے ، خالد حسین

بلوچستان کے فنکاروں کو اُن کے حقوق سے محروم رکھنا محکمہ ثقافت پر ایک سوالیہ نشان ہے ، خالد حسین

کوئٹہ ( پ ر) ورلڈ انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کوئٹہ کے ڈائریکٹر خالد حسین نے کہا ہے کہ صوبے کے مقامی فنکاروں کے ساتھ محکمہ ثقافت کا رویہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے فنکاروں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جارہا ہے وہ کسی بھی مہذب معاشرے کے شایان شان نہیں ہے مقامی فنکاروں کو اُن کے حقوق سے محروم کرنا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں اور نہ ہی فنکاروں کا استحصال برداشت کیا جائے گا

اُنہوں نے کہا ہے کہ فنکاروں کے لیے مالی امداد کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہڑپ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے صوبے کے غریب فنکاروں کو اُن کے جائز حقوق سے محروم کرنے والوں کے خلاف صوبائی حکومت فوراً کارروائی کرئے اُنہوں نے کہا کہ فنکارصوبے کا قیمتی سرمایہ ہیں ساری زندگی فن کے لیے وقف کرنے والوں کو اُن کے حق سے محروم رکھنا کلچرل ڈیپارٹمنٹ پر ایک سوالیہ نشان ہے جس کی غلط اور متنازعہ پالیسیاں مقامی فنکاروں کے لیے احساس محرومی اور اُن کے حقوق پر کھلے عام ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ فنکاروں کے فنڈز اور حقوق پر ایک مافیا کو بٹھا یا گیا ہے جو مسلسل قابض ہے

اور حقداروں کو اُن کے حق سے محروم رکھے ہوئے ہے اُنہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ، گورنر بلوچستان ،صوبائی مشیر کھیل و ثقافت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا فنڈز سمیت دیگر تمام مالی امور میں ایک منظم طریقے سے کی جارہی بے قاعدگیوں اور مقامی فنکاروں کے ساتھ قابض مافیا کے رویے کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کرئے اور ایک غیر جانبدارانہ کمیٹی تشکیل دے کر حقدار فنکاروں میں فنڈز کی تقسیم کو یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں