خانیوال پولیس عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ اوردادرسی کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، محمد علی وسیم 180

خانیوال پولیس عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ اوردادرسی کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، محمد علی وسیم

خانیوال پولیس عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ اوردادرسی کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، محمد علی وسیم

خانیوال23ستمبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہاہے کہ خانیوال پولیس عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ اوردادرسی کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے‘ سائلین کو درپیش مسائل وشکایات کے فوری ازالہ کے لیے بلاتفریق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے‘انصاف کی فراہمی‘عوامی خدمت اورجرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردارتک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے‘ پویس افسران عوام دوست پولیسنگ کیساتھ بھرپور انسدادی کاروائیوں سے معاشرے میں احساس تحفظ کی فضاء کوفروغ دیں

تاہم لوگوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ سچ کا ساتھ دیں اورانصاف کے حصول کی خاطر جھوٹی اوربے بنیاد درخواستوں سے اجتناب کریں آپ کے جائز مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں پیش ہونیوالے سائلین کی شکایات اورمسائل کو میرٹ کی بنیاد پر بروقت حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔ڈی پی او نے پیش ہونے والے سائلین کے فرداً فرداً مسائل سنے اورمتعلقہ افسران کو بذریعہ ٹیلی فونک اورتحریری طورپر آرڈرجاری کرتے ہوئے رپورٹس طلب کرلیں

۔ انہو ں نے کہاکہ سائلین سے ملاقات کا مقصد امن و امان کا قیام‘جرائم کی روک تھام کے ساتھ آپ کے مسائل سے آگاہی فراہم کرنا ہے‘خانیوال پولیس مخلوق خدا کی خدمت اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں‘پولیس افسران اورجوان صدق دل سے عوامی خدمت کو اپنا شعاربنائیں اس سلسلہ میں سستی اورغفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں