اساتذہ کے مسائل کے حل اور تعلیمی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لائے جارہے ہیں ، ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ 170

اساتذہ کے مسائل کے حل اور تعلیمی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لائے جارہے ہیں ، ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ

اساتذہ کے مسائل کے حل اور تعلیمی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لائے جارہے ہیں ، ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ

کوئٹہ ( پ ر) اساتذہ کے مسائل کے حل اور تعلیمی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے ،تعلیمی بہتری کے لیے اساتذہ اور والدین کو مل جُل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اساتذہ کے ریٹائر منٹ کے موقع پر ویری فیکیشن کے مراحل کو آسان کرنا ہوگا ان خیا لات کا اظہار ڈویژنل ڈائر یکٹر سکولز کوئٹہ ڈویژن سید کلیم شاہ نے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کوئٹہ ڈویژن کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا ،وفد کی قیادت صد ر حاجی حمید اللہ زڑسواند کررہے تھے وفد میں جنرل سیکریٹری عظمت اللہ رئیسانی ، خالد حسین اور فرید اللہ کاکڑ بھی شامل تھے اس موقع پر وفد نے ڈویژنل ڈائریکٹر کو اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے مسائل و مشکلات سے متعلق آگاہ کیا

گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کوئٹہ ڈویژن کا وفد صدر حاجی حمید اللہ زڑسواند کی قیادت میں ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ سید کلیم شاہ سے اساتذہ کے مسائل کے سلسلہ میں ملاقات کے بعد گروپ فوٹو
گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کوئٹہ ڈویژن کا وفد صدر حاجی حمید اللہ زڑسواند کی قیادت میں ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ سید کلیم شاہ سے اساتذہ کے مسائل کے سلسلہ میں ملاقات کے بعد گروپ فوٹو

اُنہوں نے بتا یا کہ محکمہ تعلیم کے دفاتر میں افسران کی جانب سے اساتذہ کے سروس امور اور ریٹائر منٹ کیسز نمٹانے میں سُست روی اور ویری فیکیشن کے نام پر سفید ریش اساتذہ کے ساتھ تعلیمی افسران اور اُن کے ماتحت عملہ کا رویہ کسی بھی طور پر برداشت کے قابل نہیں ہے معمولی معمولی نوعیت کے کاموں کے لیے سینئر اساتذہ کو کئی کئی روز تک دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور کیا جاتاہے

اس موقع پر وفد نے بتا یا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے آپس کے اختلافات کی وجہ سے ایس ایس ٹیز میل و فیمیل اساتذہ کی گریڈ 19اور 18 کی ٹائم اسکیل کی فائل ڈی سی آفس میں التواء کا شکار ہے اس موقع پر جی ٹی اے کوئٹہ ڈویژن کے وفد نے ڈویژنل ڈائریکٹرکو ایک شکایتی مراسلہ بھی پیش کیا جس میں اساتذہ کے فوری حل طلب مسائل پر سُست روی اور تعلیمی افسران کی عدم دلچسپی سے متعلق شکایات درج تھیں

اس موقع پر سید کلیم شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور تعلیمی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے اُنہو ں نے کہا کہ تعلیمی بہتری کے لیے اساتذہ اور والدین بڑھ چڑھ کر اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں