مادر وطن کی حفاظت کرنے کیلئے زندگیاں نچھاور کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر اور قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، راجہ پرویز اشرف 233

مادر وطن کی حفاظت کرنے کیلئے زندگیاں نچھاور کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر اور قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، راجہ پرویز اشرف

مادر وطن کی حفاظت کرنے کیلئے زندگیاں نچھاور کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر اور قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، راجہ پرویز اشرف

دولتالہ(نامہ نگار)مادر وطن کی حفاظت کرنے کیلئے زندگیاں نچھاور کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر اور قوم کا سرمایہ افتخار ہیں،ان جانثاروں کی وطن سے محبت اور قربانیوں کے لازوال جذبات ہی ملک دشمن عناصر کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور دشمن کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوتی،بالخصوص افواج پاکستان نے وطن کی سالمیت،حفاظت اور وقار کیلئے وفاؤں کی ان گنت داستانیں رقم کی ہیں جو ملک کی تاریخ میں نہ صرف سنہری حروف سے رقم ہیں بلکہ ملک کیلئے عزت و توقیر کا سبب بن چکی ہیں،

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے یوم وفاع کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے سنگھوری میں کیپٹن راجہ محمد سرور شہید(نشان حیدر) کے مزار پر حاضری دی جبکہ ڈہوک سوار جاتلی میں سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر) کے مزار پر منعقدہ خصوصی تقریب میں بھی شرکت کی سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یوم دفاع جرات، بہادری اور حب الوطنی کی علامت ہے،افواج پاکستان نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے

اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے ہیں،وفاع وطن کی خاطر پاک فوج کے جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل گوجرخان شہیدوں غازیوں کی سرزمین ہے،اسے ملک بھر میں یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اس کے سینے پر دو نشان حیدر سجے ہیں جبکہ ان گنت شہداء بھی اس دھرتی کے سینے کا زیور بن چکے ہیں یہ سب شہداء پاکستان اور غازیان پاکستان ہمارے سروں کے تاج ہیں اور آج کے دن ہم انہیں بھرپور ملی جوش و جذبے سے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سوار محمد حسین شہید(نشان حیدر) جیسے شہداء نے اس دھرتی کی شان بڑھادی ہے ان کی ملے سے لازوال محبت اور سروفروشی نے ہمارے سر فخر سے بلند کر رکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں