ضلع مہمند ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی اور ایس پی انوسٹیگیشن روحان زیب نے غازی جوانوں میں نقد انعامات تقسیم 205

ضلع مہمند ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی اور ایس پی انوسٹیگیشن روحان زیب نے غازی جوانوں میں نقد انعامات تقسیم

ضلع مہمند ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی اور ایس پی انوسٹیگیشن روحان زیب نے غازی جوانوں میں نقد انعامات تقسیم

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ) ،ہیڈ کوارٹر غلنئی میں جمعہ کے روز ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی اور ایس پی انوسٹیگیشن روحان زیب نے غازی جوانوں میں نقد انعامات تقسیم کئے. اور ملک وقوم کے لیے بیش بہا قربانیوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ۔ یاد رہے یہ وہ غازی جوان ہیں. جنہوں نے 19-2010 میں مہمند میں ہونے والی دہشت گردی کے جنگ کے دوران استقامت اور مضبوطی سے کھڑے تھے. اور فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہوگئے تھے

۔ان غازیوں میں شامل میاں رحمان جس پر علاقہ قندہاری میں آئی ڈی بلاسٹ ہوا تھا. اسی طرح ایس ائی شاروم خان 2017 میں مین گیٹ پر ہ خودکش دھماکے میں شدید زخمی ہوگئے تھے. انہیں 50 ہزار روپے انعام سے نوازا گیا. فاروق احمد جو 2010 میں غلنئی اے سی دفتر کے سامنے خودکش دھماکے میں شدید زخمی ہوگئے تھے ، جواد احمد جو خروچہ پوسٹ خویزئی میں 2012 میں زخمی ہو گئے تھے اور رحمت سید جو امبار میں زخمی ہو گئے تھے ۔انہیں 25، 25 ہزار روپے انعامات دیئے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں