پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ کی کمان میں دنیا کی بہترین فوج بن چکی ہے، کیپٹن عاصم ملک 270

پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ کی کمان میں دنیا کی بہترین فوج بن چکی ہے، کیپٹن عاصم ملک

پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ کی کمان میں دنیا کی بہترین فوج بن چکی ہے، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد،دبئی(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف) ممتاز پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاک فوج جنرل قمر باجوہ کی کمان میں مکمل متحد ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے بھرپور صلاحیت سے لیس ہے، پاکستان اور پاک فوج لازم و ملزوم ہیں پاک فوج پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے، انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے لیے بھرپور قیادت فراہم کر رہے ہیں،

پاک فوج چہف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں دنیا کی بہترین فوج بن چکی ہے اور اسلامی دنیا سمیت تمام امن پسند ممالک پاک فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے معترف ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ پاک فوج نے جنگ اور امن دونوں مواقع پر ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کیا ہے اور پاکستان کی طرف والے بڑھنے والے ناپاک ہاتھوں کو ہمیشہ توڑا ہے ہر پاکستانی اپنی افواج سے محبت کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں