مودی، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نوازشریف کاقریبی دوست ہے: فواد 289

مودی، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نوازشریف کاقریبی دوست ہے: فواد

مودی، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نوازشریف کاقریبی دوست ہے: فواد

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ہو، حمد اللہ محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔

فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو افغانستان کے قومی سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب سے ملاقات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ‏نواز شریف کو باہر بھیجنا خطرناک تھا کیونکہ ایسے لوگ عالمی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سب سے بڑے حلیف حمد اللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کارروائی کی مثال ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ہو، حمد اللہ محب ہو یا امر اللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بھی سوشل میڈیا پر نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی اور جندال سے قربت، مودی اور اسرائیل سے مل کر عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش، انڈیا میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی، ڈان لیکس اور یہ تازہ ڈویلپمنٹ ریاست پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے ملاقات، کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں