کراچی کے انجینئرز کو نوکریاں دلوانا ہمارا انتخابی ایجنڈا ہے، چئیرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر 222

کراچی کے انجینئرز کو نوکریاں دلوانا ہمارا انتخابی ایجنڈا ہے، چئیرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر

کراچی کے انجینئرز کو نوکریاں دلوانا ہمارا انتخابی ایجنڈا ہے، چئیرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر

کراچی(بیورو چیف)کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پروفیشنل یوتھ فائونڈیشن آف پاکستان کے زیر انتظام پروفیشنل انجینئرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کے سات لاکھ انجینئرز سی پیک کے تناظر میں نوکریوں سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ پی ای سی کے الیکشن میں سیاسی امیدوار کا ہونا پی ای سی کی ساکھ سمیت انجینئرز کے مستقبل کو متاثر کردیگا

سینیئر وائس چیئرمین انجینئر سرفراز عنایت نے کہا کہ پاکستان میں انجینئرز کا مستقبل تباہی کے دہانے پر ہے اگر آج انجینئرز کے مستقبل کا صحیح فیصلہ کرنے والے پی ای سی میں نہیں آئے تو سالانہ ہزاروں انجینئرز اپنا پروفیشن چھوڑ دیں گے۔ اس موقع پر پروفیشنل یوتھ فائونڈیشن آف پاکستان کے صدر انجینئر محمد عمر خان نے الیکشن میں انجینئر وسیم نذیر کی حمایت کا اعلان کیا۔ تقریب کی میزبانی ڈائریکٹر ٹیکنالوجی افئیرز انجینئر قاضی نعمان مجاہد نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں