آصفہ بھٹو کا آزادکشمیر میں جوشیلہ انداز، شہید بی بی کی جھلک نظر آئی 209

آصفہ بھٹو کا آزادکشمیر میں جوشیلہ انداز، شہید بی بی کی جھلک نظر آئی

آصفہ بھٹو کا آزادکشمیر میں جوشیلہ انداز، شہید بی بی کی جھلک نظر آئی

ُُُُُمظفرآباد ،کوہالہ،اسلام آبادُ(بیورو چیف) آزاد کشمیر میں انتخابی ریلی سے خطاب میں آصفہ بھٹو جوشیلے انداز میں نظر آئیں اور کا رکنوں  سے نعرے بھی لگوائے ۔ آصفہ بھٹو نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ کشمیر جنت نظیر ہے، کشمیر بے نظیر ہے ، پیپلزپارٹی پہلے بھی کشمیرکے ساتھ تھی آج بھی ہے اورآگے بھی ساتھ کھڑی رہے گی

۔پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے آصفہ بھٹو کا مظفرآباد میں شاندار استقبال کیا۔ علاقے کے عوام میں جب اپنے درمیان اپنی شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کو دیکھا تو بہت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ کوہالہ کے مقام پر اپنے مختصر خطاب میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر جنت نظیر ہے اور کشمیر بینظیر ہے۔ ہمارا کشمیری عوام سے تین نسلوں کا رشتہ ہے۔ ہم نے کشمیر کی محبت وراثت میں پائی ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیر کی خوشحالی کے لئے کام کیا ہے۔

پیپلزپارٹی ماضی میں کشمیر کے ساتھ تھی آج بھی کشمیر کے ساتھ ہے اور مستقبل میں کشمیر کے ساتھ رہے گی۔ انہوں نے وہاں موجود پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ گھر گھر جائیں اور لوگوں کو بتائیں کہ ہم عوام کے حقوق کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 25جولائی کو ہر مرد، خاتون اور بزرگ گھر سے باہر نکلے اور پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دے۔ انہوں نے کہا کہ تیر آپ کا نشان ہے، خوشحالی کا نشان ہے، کشمیر کا نشان ہے اور بینظیر کا نشان ہے۔ انہوں نے پارٹی ، عوام، بھٹوز اور کشمیر کے حق میں نعرے بھی لگوائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں