بھٹو کو غدار کہنے پر پیپلزپارٹی برہم،اتوار کو مظاہروں کی کال دیدی 173

بھٹو کو غدار کہنے پر پیپلزپارٹی برہم،اتوار کو مظاہروں کی کال دیدی

بھٹو کو غدار کہنے پر پیپلزپارٹی برہم،اتوار کو مظاہروں کی کال دیدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے وفاقی وزیر امورکشمیر علی امین گنڈاپور کیجانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے متعلق بدزبانی کرنے کے خلاف 18 جولائی اتوار کو سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو کے مطابق پیپلز پارٹی کیجانب سے 18جولائی اتوار کے روز سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے کرکے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان 18 جولائی اتوار کو سندھ بھر میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرواکر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے متعلق بدزبانی کرنے والے گنڈاپور کو بھرپور جواب دینگے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی سرکار کا ٹولہ لیڈرشپ کے خلاف بدزبانی کرکے انتشار پیدا کر رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت گالم گلوچ بریگیڈ ہے۔کشمیر کی عوام پیسوں سے نہیں بکی تو گنڈا پور شہید بھٹو کے خلاف بدزبانی پر اتر آئے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں