ٹھٹھہ: کوڈ 19 ویکسینیشن کے حوالہ سے دھابیجی پی پی ایچ آئ سینٹر میں ڈاکٹرز ہیلتھ ورکرز صحافی اور معززین شہر کا مشترکہ کمیونٹی سپورٹ گیدرنگ 183

ٹھٹھہ: کوڈ 19 ویکسینیشن کے حوالہ سے دھابیجی پی پی ایچ آئ سینٹر میں ڈاکٹرز ہیلتھ ورکرز صحافی اور معززین شہر کا مشترکہ کمیونٹی سپورٹ گیدرنگ

ٹھٹھہ: کوڈ 19 ویکسینیشن کے حوالہ سے دھابیجی پی پی ایچ آئ سینٹر میں ڈاکٹرز ہیلتھ ورکرز صحافی اور معززین شہر کا مشترکہ کمیونٹی سپورٹ گیدرنگ

ٹھٹھہ (امین فاروقی سے)کوڈ 19 ویکسینیشن کے حوالہ سے دھابیجی میں کمیونٹی سپورٹ گیدرنگ کے تحت ڈاکٹرز ہیلتھ ورکز صحافی اور معزز شہریوں کی میٹنگ ہوئ جسمیں PPHI ڈسڑکٹ منیجر ڈاکٹر سید احمد شاہ، انچارج میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر محمد ابراہیم سومرو، ڈاکٹر مختیار خاصخیلی، آفتاب احمد قریشی، سابق یوسی چیئرمین فقیر نبی بخش بلوچ، مقصود احمد جوکیو، امین فاروقی، سیف الملوک شاہ، حفیظ جوکیو، ایاز سموں، موسی کچھی،

و دیگر شریک ہوئے اس موقع پر ڈاکٹر سید احمد شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اس وقت کوڈ 19 کی زد میں ہے پاکستان میں اسکی بڑھتی شرح پر کنٹرول کرنا ہے جن ممالک نے ویکسینیشن کی وہ اس وباء سے نکل گئے ہیں پاکستان میں کوڈ 19 کی ویکسینیشن تیزی سے جاری ہے لیکن کچھ سازشی عناصر من گھڑت پروپگینڈہ کرتے ہوئے

لوگوں کو کنفیوز کررہے ہیں جبکہ کوڈ 19 کی اس ویکسین انجکشن مضر صحت نہی ہے لاکھوں کی تعداد میں ویکسینیشن ہوچکی ہے اب تک اس کے ذریعے کوئ جانی نقصان نہی ہوا ہے حکومت اپنی عوام کو بچانا چاہتی ہے لہذا لوگ کسی پروپگینڈہ کا شکار نہ ہوں اور کمیونٹی سے وابسطہ ہر طبقہ کے رہنماء لوگوں کو کوڈ 19 کی آگاہی دیں میڈیکل اسٹاف کے معاون بنیں تاکہ پاکستان اس مہلک وبا سے محفوظ رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں