روسی ائرپورٹس پر پاکستانیوں بے جا روکا جارہا ہے، کیپٹن عاصم ملک 209

روسی ائرپورٹس پر پاکستانیوں بے جا روکا جارہا ہے، کیپٹن عاصم ملک

روسی ائرپورٹس پر پاکستانیوں بے جا روکا جارہا ہے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ)رشین حکومت پاکستانیوں کو روسی ایئرپورٹس پر روک کر طویل وقت کے لیے روکا جارہا ہے اور انکو ذہنی ازیت دی جارہی ہے جبکہ اس حوالے سے ان کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز سلوک بھی کیا جارہا ہے اور یہ سب کچھ بغیر کوئی وجہ اور بغیر کسی نوٹس کے کیا جا رہا ہے، اس بارے میں اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے ایسی شکایات موصول ہو رہی ہیں

کہ وہاں جو پاکستانی جا رہے ہیں ان کو مختلف ایئرپورٹس پر طویل وقت کے لئے روکا جاتا ہے ان سے مختلف حوالے سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے اور ان کو ذہنی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ کئی پاکستانیوں نے ان سے رابطہ کرکے بتایا کہ روسی حکام کی جانب سے انہیں ائرپورٹس پر روکا جارہا ہے بلکہ ان کو ہراساں بھی کیا جا رہا ہے اور ذہنی طور پر ٹارچر بھی کیا جا رہا ہے، اس ناجائر ہراسمنٹ کے بارے میں جب پاکستانی ان سے اس کی وجہ پوچھتے ہیں تو روسی حکام کوئی بھی وجہ بتانے سے صاف انکار کر دیتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے

کہ پاکستانیوں کو دیگر کئی ممالک کے ساتھ ساتھ روس میں بھی ہتک آمیز سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے لہٰذا حکومت پاکستان خصوصا وزارت خارجہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس حوالے سے روسی حکومت کے ساتھ رابطہ کرے اور ان سے وضاحت طلب کرے کہ روس کے مختلف ایئرپورٹس پر پاکستانیوں کو کیوں روک کر تفتیش کی جا رہی ہے اور انہیں کیوں بے جا تنگ کیا جا رہا ہے کیونکہ ان بے جا تفتیش سے اوورسیز پاکستانی بہت پریشان ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں