جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ راجہ نجابت حسین کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے اہم ملاقات 217

جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ راجہ نجابت حسین کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے اہم ملاقات

جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ راجہ نجابت حسین کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے اہم ملاقات

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل راجہ راجہ نجابت حسین کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے اہم ملاقات اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے ڈپٹی اسپیکر کو جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل اور یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے لئے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا

اس موقع پر انھوں نے 13 جولائی یوم شہداء کشمیر اور 5 اگست کے ہندوستان کے اقدام کے حوالے سے پروگرامات کے حوالہ سے بھی گفتگو کی انھوں نے بتایا کہ کس طرح بین الاقوامی سطح پر لابنگ کے ذریعے راہ ہموار کی جاسکتی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی جانب مبذول کروائی جا سکتی ہے

اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے انھیں اپنی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرواتی ہے

ہم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ حق خودارادیت نہیں مل جاتا حکومت پاکستان ان کی مکمل سپورٹ کرتی رہے گی اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کے صدر عبدالرحمن قریشی، ممبر قومی اسمبلی عظمی ریاض جدون، ممبر قومی اسمبلی شہندانہ گلزار خان، ممبر قومی اسمبلی نفیسہ خٹک اور شجاعت علی خان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں