آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آے گی،فیصل ممتاز راٹھور 241

آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آے گی،فیصل ممتاز راٹھور

آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آے گی،فیصل ممتاز راٹھور

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی )پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آے گی اور دو تہای اکثریت سے ہم حکومت بنایہں گے۔ پاکستان میں تحریک انصاف اور آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومتیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔ پیپلز پارٹی ہی عوام کی امیدوں اور امنگوں کا محور ہے۔ اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت پیپلزپارٹی کے پاس ہی ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمر میں پیپلز پارٹی نے اپنے اور حکومت میں تاریخی میگا پراجیکٹس شروع کیے۔ جن کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ حویلی پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے ہم بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی متحد ومنظم ہے عوام تیاری کر لیں آیندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی اور ہم ریاست کو ایک صحیح معنوں مںیں تعمیروترقی کے ٹریک پر ڈالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں