ڈپٹی کمشنر بدر منیر کی زیر صدارت کورونا وائرس سے وفات پانے والوں کی تدفین کے لئے تابوت کی فراہمی اورجنازوں کے دوران ایس او پیز کی پابندی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا 328

ڈپٹی کمشنر بدر منیر کی زیر صدارت کورونا وائرس سے وفات پانے والوں کی تدفین کے لئے تابوت کی فراہمی اورجنازوں کے دوران ایس او پیز کی پابندی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر بدر منیر کی زیر صدارت کورونا وائرس سے وفات پانے والوں کی تدفین کے لئے تابوت کی فراہمی اورجنازوں کے دوران ایس او پیز کی پابندی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

میرپور(پی آئی ڈی) ڈپٹی کمشنر بدر منیر کی زیر صدارت کورونا وائرس سے وفات پانے والوں کی تدفین کے لئے تابوت کی فراہمی اورجنازوں کے دوران ایس او پیز کی پابندی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری عبدالمالک،میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد نور،اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد قریشی،

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجہ وحید الرحمان کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں کورونا وائرس سے وفات پانے والوں کے لئے کفن دفن، تابوت کی فراہمی اور جنازوں میں ایس او پیز کی سو فیصد پابندی سمیت کورونا کے مریضوں سے دوسرے صحت مند افراد کو محفوظ بنانے کے لئے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور ہدایت کی گئی کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی نہیں ہونی چاہیے۔کورونا کی وباء سے شہید ہونے والوں کے لئے تابوت کی فراہمی سمیت جنازے اور تدفین میں جملہ ایس او پیز کا خیال رکھا جائے اس طرح لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام ویلج کمیٹیوں کو مزید فعال بنایا جائے اور مانیٹرنگ کی جائے۔جہاں کہیں خلاف ورزی سامنے آئے اس کے خلاف فوری ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں