پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور پرائم کٹ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط 261

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور پرائم کٹ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور پرائم کٹ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور پرائم کٹ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصدگوشت کی معیاری پیداوار اس کے فروغ کیلئے باہم مل کر کام کرنا ہے ۔معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے پرائم کٹ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد فیصل یاسین نے پی اے آرسی صدر دفاتر کا دورہ کیا جہاں نے ڈاکٹر محمد عظیم خان چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ، جناب روشن زادہ سیکریٹری پی اے آرسی ، ناصر محمود چیمہ ، ڈائریکٹر (خصوصی اقدامات ) پی اے آر سی اور پی اے آرسی کے دیگر اعلی عہدیداران کی موجودگی میں ڈاکٹرمحمد امجد چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹکو پی اے آرسی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے۔

ڈاکٹر محمد عظیم خان چیئر مین پی اے آرسی نے اس موقع پرمعاہدے کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد حفظان صحت کے اصولوں پر مبنی اشیاء خورد و نوش کو عوام تک پہچانا ہے۔ ان اشیاء کی تیاری پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے سائنسدانوں کی جانب سے ان کی زرعی تحقیق کو مد نظر رکھ کر کی جاتی ہے۔ زرعی کونسل کے سائنسدانوں کی تحقیق پر مبنی یہ اشیاء اب عام پبلک کے لئے پی اے آرسی کے مختلف ڈسپلے سینٹرز پر دستیاب ہیں۔پی اے آرسی اور پرائم کٹ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ گوشت کی معیاری پیداوار اور اس کے فروغ کیلئے

اقدامات بھی اسی سلسلے کی سرگرمیوں کی ایک کڑی ہے۔پی اے آر سی پانچ فی صد سبسڈی کے ساتھ جانوروں کیلئے جگہ ، صحت مند ماحول ، صحت مند ماحول میں جانوروں کو ذبح کرنے ، عید الاضحٰی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کے لئے شیڈ نیز جانوروں کوخوراک اور چارے کے لئے جگہ فراہم کرے گا اور اس منصوبے کی کامیابی کے لئے کسی بھی دوسرے تعاون کی ضرورت ہوگیافراہم کرے گا۔گوشت کے جانوروں اور دیگرخوراک کی

خریداری کے لئے ملک کے مختلف کلسٹروں میں خریداری مراکز بھی بنائے جائیں گے۔اس موقع پر پرائم کٹ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد فیصل یاسین نے چئیرمین پی اے آر سی ، ڈاکٹر محمد عظیم خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دونوں اداروں کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے لیے آمادگی ظاہر کی اور انہوں نے پی اے آر سی کی ملکی زرعی شعبے کی ترقی کے لیے کی جانے والی خدمات کی بھی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں