آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 114 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،53مریض صحت یاب ہوئے ہیں 190

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 114 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،53مریض صحت یاب ہوئے ہیں

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 114 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،53مریض صحت یاب ہوئے ہیں

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 114 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،53مریض صحت یاب ہوئے ہیں،کورونا وائرس کی وجہ سے 2مریض فوت ہوئے ہیں جن میں سے 1کاتعلق بھمبر اور1کاکوٹلی سے ہے، 808افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے36کاتعلق مظفرآباد،3کاجہلم ویلی، 16کا پونچھ، 7کا باغ،9کا پلندری،18کا میرپور،1 کا بھمبر اور24کا تعلق کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 147117افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں

اور12663افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے10865افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ1446مریض زیر علاج ہیں 352مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے52 کا تعلق مظفرآباد،8کا جہلم ویلی،9کا نیلم،55کاپونچھ،37کا باغ،5 کا حویلی، 6کاتعلق سدھنوتی، 107 کاتعلق میرپور،35کابھمبراور38کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے1446مریضوں میں سے1368مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ78مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں