آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 65 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی 190

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 65 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 65 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 65 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،52مریض صحت یاب ہوئے ہیں،کورونا وائرس کی وجہ سے 2مریض فوت ہوئے ہیں جن میں سے 1کاتعلق مظفرآباد اور1کاکوٹلی سے ہے، 724افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے10کاتعلق مظفرآباد، 21کا پونچھ، 14کا میرپور،12 کا بھمبر اور8کا تعلق کوٹلی سے ہے

۔آزادکشمیر میں اب تک 146309افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور12549افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے10812افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ1387مریض زیر علاج ہیں 350مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے52 کا تعلق مظفرآباد،8کا جہلم ویلی،9کا نیلم،55کاپونچھ،37کا باغ،5 کا حویلی، 6کاتعلق سدھنوتی، 107 کاتعلق میرپور،34کابھمبراور37کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے1387مریضوں میں سے1309مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ78مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں