صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کی جیت خوش آئند ہے, امید ہے دونوں احسن طریقے سے سینیٹ کو چلائیں گے، ممتاز خان یوسفزئی، 284

صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کی جیت خوش آئند ہے, امید ہے دونوں احسن طریقے سے سینیٹ کو چلائیں گے، ممتاز خان یوسفزئی،

صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کی جیت خوش آئند ہے, امید ہے دونوں احسن طریقے سے سینیٹ کو چلائیں گے، ممتاز خان یوسفزئی،

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی ) پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فورم کے چیئرمین ممتاز خان یوسفزئی نے اپنے بیان میں سینیٹ کے نومنتخب چیئرمین صادق خان سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا خان آفریدی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کی جیت خوش آئند ثابت ہوگی، امید ہے

دونوں احسن طریقے سے سینیٹ کو چلائیں گے، اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ صادق خان سنجرآنی ایک سلجھے ہوئے اور اچھے سیاستدان ہیں انہوں نے ماضی میں سینیٹ کو احسن طریقے سے چلایا ہے،امید ہے سنجرانی صاحب سینیٹ کو مستقبل میں بھی اچھے طریقے سے چلائیں گے میں ان کو چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں، ممتاز خان یوسفزئی نے مرزا آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ فاٹا سے مرزا آفریدی کا ڈپٹی چئیرمین سینیٹ منتخب ہونا

انتہائی خوشی کی بات ہے کیونکہ ماضی میں فاٹا کو ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا رہا ہے اب وہاں سے مرزا آفریدی کا بطور ڈپٹی چئیرمین منتخب ہونا علاقے کے لیے سودمند ثابت ہوگا، میں مرزا آفریدی کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اپنے دوست سینیٹر ایوب آفریدی کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جو مرزا آفریدی کے کزن ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں