ہندوستان خطے میں دہشتگردی کا ماسٹرمائنڈ ، مودی کی انتہاء پسندانہ سوچ امن کیلئے خطرہ ہے، فاروق حیدر 131

ہندوستان خطے میں دہشتگردی کا ماسٹرمائنڈ ، مودی کی انتہاء پسندانہ سوچ امن کیلئے خطرہ ہے، فاروق حیدر

ہندوستان خطے میں دہشتگردی کا ماسٹرمائنڈ ، مودی کی انتہاء پسندانہ سوچ امن کیلئے خطرہ ہے، فاروق حیدر

مظفر آباد ( بیورورپورٹ )وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ دنیا انسانیت پر تجارت کو فوقیت نہ دے ۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے فوجی محاصرے کو545روز گزرگئے لیکن کشمیریوں کے پائیہ استقلال میں لغزش نہیں آئی ، کشمیریوں کے عزم اور جذبے نے ہندوستان کے مکروہ عزائم ناکام بنا دیے ہیں۔ ہندوستان خطے میں دہشتگردی کا ماسٹرمائنڈ ، مودی کی انتہاء پسندانہ سوچ امن کیلئے خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خوداردیت دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے اور سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے،عالمی برادری بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ،گزشتہ سات دھائیوں سے کشمیریوں کا بے گناہ خون بہایا جارہا ہے،کشمیری گزشتہ سات دھائیوں سے ظلم وبربریت کا مقابلہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں اپنے تسلیم شدہ بنیادی حق ، حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کو انکا جائز اور بنیادی حق نہیں دیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے تحریک آزادی کیلئے

قربانیوں کی جو لازوال داستان رقم کی ہے اس کی نظیر نہیںملتی ، جو مظالم کشمیریوں پر ڈھائے گئے ہیں ان کی بھی انسانی تاریخ میںمثال نہیں ملتی۔ ہندوستان دہشتگرد ریاست ہے جو کشمیریوں کو طاقت سے دبانا چاہتا ہے لیکن کشمیریوں کے جذبے اور ہمت نے ثابت کیا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ان کے جذبے کو سرد نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے گزشتہ تقریباً ڈیڑھ سال سے کشمیریوں کو فوجی محاصر ے میں رکھا ہوا ہے اور ان پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے ۔ ہندوستان کی انتہاء پسند حکومت نے اپنی فوج کو کشمیریوں کے قتل عام کا لائسنس دے رکھا ہے ،

مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں گمنام قبریں ہیں ، لاکھوں کشمیری جدوجہد آزادی کیلئے اپنی جانیں جان آفریں کے سپرد کر چکے ہیں ، ہزاروں خواتین بیوہ ہو گئی ہیں انکے شوہروں کو ہندوستانی فوج اٹھا کر لے گئی ‘انہیں یہ معلوم نہیں کہ ان کے شوہر زندہ ہیں یا نہیں،آئے روز نوجوانوں کو شہید کر دیا جاتا ہے ، کشمیریوں کی املاک کو تباہ کیا جارہا ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہندوستان کشمیریوں کے انسانیت سوز مظالم ڈھانے کے ساتھ ساتھ وہاں آبادی کا تناسب بھی تبدیل کررہا ہے ۔ ہندوستان آر ایس ایس کے دہشتگردوں اور سابق فوجیوں کو مقبوضہ جموں کوکشمیر میں لاکر آباد کررہا ہے تاکہ وہاں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر سکے ۔انہوںنے کہاکہ ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سرعام نفی کررہا ہے اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جس کا اقوام عالم کی جانب سے سخت نوٹس لیا جانا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں