مردان تحصیل تخت بھائی پریس کلب میں خرد برد کردہ فنڈز اور غیر آئینی اقدامات کا حساب لیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ 188

مردان تحصیل تخت بھائی پریس کلب میں خرد برد کردہ فنڈز اور غیر آئینی اقدامات کا حساب لیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ

مردان تحصیل تخت بھائی پریس کلب میں خرد برد کردہ فنڈز اور غیر آئینی اقدامات کا حساب لیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ

تخت بھائی(شاہ باباحبیب عارف سے) تخت بھائی پریس کلب کے منتخب آیئنی صدر عزیز الوہاب یوسفی نمائندہ جہان پاکستان،روزنامہ الاخبار کے زیر صدارت منتخب کابینہ کا اجلاس تخت بھائی پریس سب افس باز پلازہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں منتخب جنرل سیکریٹری عزت محمد خپلواک(نمائندہ روز نامہ وقت۔روزنامہ ڈیلی ٹائم پشاور،جائینٹ سیکریٹری جاوید عالم مہمند ،نائب صدر محمد شاھد خان ڈسٹرکٹ بیورو چیف افغان ٹی وی۔

،فنانس سیکریٹری نمائندہ اباسین ریڈیو عزیز بسمل،چیئر مین مجلس عاملہ سینئر صحافی اور دی نیوز کے نمایندہ مسلم خان صابر ،اوصاف کے نمایندہ حاجی فضل ہادی،سٹار نیوز کے نمایندہ وارث خان مہمند،ریڈیو وطن اور مردان ٹوڈے کے نمائندہ زاھد خان،ریڈیو وطن کے رپورٹر عمران ناصر، ینگ جرنلسٹ سمیر خان ٹی وی رپورٹر۔ایم جرنلزم اور ٹی ایم سی کے رپورٹر فیاض انور،سینئر جرنلسٹ ریڈیو دلبر کے نیوز ایڈیٹر مصنف شاہ کاکاخیل،اور زاھد اللہ،روزنامہ اواز شہر کے نمایندہ مطیع اللہ نے شرکت کی اجلاس میں غیر منتخب قبضہ مافیا اور لفافہ صحافیوں کا راستہ روکنے

اور پریس کلب کے لئے منظور شدہ حکومتی فنڈز کو خرد برد کرنے اور ذاتی شہ خرچیوں پر اڑانے کا حساب لینے کی غرض سے متعلقہ اداروں کو اگاہ کیا گیا ہے۔اور اس کا مستقل حل نکالنے کے لئے فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔انھوں نے متفقہ قرار داد منظور کیا ہے ۔کہ متعلقہ اداروں کے حکام کے قانونی ذرایع سے ان قبضہ مافیا سے تخت بھائی پریس کلب جسے عوامی مفاد عامہ کے ادارے کو چھڑوائینگے اور اس کو ذاتی مفادات کی بجائے عوامی مفاد عامہ کے لئے بطور ریاستی چوتھی ستون کار امد بنائینگے۔خرد برد کردہ فنڈز اور غیر آئینی اقدامات کا حساب لیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں