ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اتوار کی چھٹی کے روز سٹی پارک کا دورہ کرکے پارک میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا 161

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اتوار کی چھٹی کے روز سٹی پارک کا دورہ کرکے پارک میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اتوار کی چھٹی کے روز سٹی پارک کا دورہ کرکے پارک میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اتوار کی چھٹی کے روز سٹی پارک کا دورہ کرکے پارک میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا- اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی افتخار بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے-اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ حکام کو ہدایت کی کہ تفریحی مقامات کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھا جائے شہریوں کو صحت مند تفریح کے لئے تفریحی مقامات پر بہتر سہولیات فراہم کریں-

ڈپٹی کمشنر نے پارک میں سیر و تفریح کے لیے آئے شہریوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے بتایا کے میونسپل کمیٹی بیوٹیفکیشن پلان کے تحت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے اس حوالہ سے مختلف چوکوں پر کام بھی جاری ہے- سٹی پارک کے واکنگ ٹریک کو جلد بہتر بنادیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں