نام نہاد اور خود ساختہ عہدیداران قابل قبول نہیں ہیں، چودھری نورالحسن تنویر 198

نام نہاد اور خود ساختہ عہدیداران قابل قبول نہیں ہیں، چودھری نورالحسن تنویر

نام نہاد اور خود ساختہ عہدیداران قابل قبول نہیں ہیں، چودھری نورالحسن تنویر

 دبئی (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے جنرل سیکرٹری چودھری نورالحسن تنویر نے ایک وضاحتی تحریری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سال مسلم لیگ ن مڈل ایسٹ اور متحدہ عرب امارات کے لئے جن عہدیداران کا چناﺅ کیا گیا تھا اس میں مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے صدر اسحاق ڈار کی مشاورت اور منظوری شامل تھی۔ مسلم لیگ ن یو اے ای کے چیئرمین محمد غوث قادری، صدر غلام مصطفی مغل، جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال اور سینئر نائب صدر خواجہ عبدالوحید پال ہیں۔ ان کے علاوہ جو بھی نئے عہدیداران بنائے گئے ہیں وہ نام نہاد اور خود ساختہ ہیں کیونکہ چیئرمین، صدر اور جنرل سیکرٹری کے ہوتے ہوئے کسی نائب صدر کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ نامزدگیاں کرے۔
چودھری نورالحسن تنویر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک مضبوط پارٹی ہے جس کا ایک دستور ہے لہٰذا کوئی بھی شخص دستور سے بالا تر ہوکر کام نہیں کرسکتا بلکہ مروجہ طریقہ کار کو اپنانا ضروری ہے اور پارٹی کے دستور اور قانون کی پاسداری لازمی ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن امارات کے عہدیداران، کارکنان و ممبران سے کہا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اور کوئی ایسا کام نہ کریں جس کی وجہ سے پارٹی پر حرف آتا ہو۔ 
چودھری نورالحسن تنویر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو مزید مضبوط کرنے کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، آپسی اختلافات کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے کاز کو نقصان نہ پہنچائیں بلکہ مل جل کر قوم و ملک اور مسلم لیگ ن کے لئے کام کریں کیونکہ وقت کا تقاضہ یہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں