ڈیرہ غازیخان گزشتہ 5 روز سے گیس کا بدترین بحران سپلائی معطل 227

ڈیرہ غازیخان گزشتہ 5 روز سے گیس کا بدترین بحران سپلائی معطل

ڈیرہ غازیخان گزشتہ 5 روز سے گیس کا بدترین بحران سپلائی معطل

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سے)وزیر اعلی پنجاب کے آبائی شہر ضلع ڈیرہ غازیخان میں گزشتہ پانچ روز سے شدید سردی میں گیس کا بدترین بحران شہریوں کا شدید احتجاج تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں گزشتہ پانچ روز سے شدید سردی میں سوئی گیس کی سپلائی معطل ہےجس کی وجہ سے خواتین کو امورخانہ داری کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ باہر سے کھانا منگوانے پر مجبور ہیں اسی طرح روٹیوں کے حصول کے لئے تندوروں پر شدید رش دکھائی دیتا ہے جبکہ نہانے کے لئے بھی سخت دشواریاں پیش آرہی ہیں شہریوں علی خان سدوزئی،میاں نعمان،فرہاد اشرف،میاں عدیل،فواد اشرف و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے

کہا کہ اس اہم ترین مسلہ کے حل کیلئے منتخب عوامی نمائندوں کو درخواست کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی اسی طرح ضلعی انتظامیہ بھی گیس بحران پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں مذکورہ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں فوری طور پر گیس کی سپلائی بحالی کے لئے اگر منتخب عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ نے کوئی کردار ادا نہ کیا تو سڑکوں پر آکر شدید احتجاج کریں گے اور بین الصوبائی شاہراہ بلاک کر دیں گے اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر متعلقہ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں گیس جم جانے کے باعث مزید دس روز تک یہی صورتحال برقرار رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں