صوابی شہر میں خون کی ھولی۔ تین افراد قتل ایک زخمی 196

صوابی شہر میں خون کی ھولی۔ تین افراد قتل ایک زخمی

صوابی شہر میں خون کی ھولی۔ تین افراد قتل ایک زخمی

خیبرپختونخوا(شاہ باباحبیب عارف سے)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما و ویلج کونسل صوابی مانیری کے ناظم سمیت 2 راہ گیر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل تاہم 1 فرد زخمی, ڈیڈ باڈیز ڈی ایچ کیو ھسپتال صوابی منتقل جبکہ زخمی کو پشاور لیڈی ریڈنگ ھسپتاک ریفر کردیا گیا ھے, صوابی پولیس نے نامعلوم قاتلوں کی گرفتاری کےلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ,علاقے میں کہرام مچ گیا تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی کے وسطیٰ علاقے صوابی شہر ,مردان پل کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا ,جس میں چلتی گاڑی پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ ھوئی,

جسکے نتیجے میں تین افراد قتل اور ایک شدید زخمی ھوا ھے ,ابتدائی رپورٹس کے مطابق معلوم ھوا ھے کہ اس واقعے میں یونین کونسل صوابی مانیری ,ویلج نمبر 1 کے سابق ناظم ,جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا ,قمر زمان ,سکول ٹیچر تاج محمد ( مانیری بالا ) اور ایک ریڑھی بان ملک سید ( فروٹ فروش ) ڈسٹرکٹ دیر سے تھے , جبکہ عمران ( مانیری پایان ) جو سابق ناظم قمر زمان کے رشتہ دار ھیں وہ شدید زخمی ھیں اور ان کو پشاور ,ایل آر ایچ ھسپتال لے جایا گیا ھے ۔
صوابی پولیس نے واقعہ کے فوراً بعد کرائم سین وزٹ کیا اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کےلئے ایکشن لیا ۔ذرائع نے کنفرم کیا ھے کہ پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما و سابق ویلج ناظم قمر زمان کی پرانی دشمنی تھی جبکہ 2 مقتولین تاج نواب ماسٹر صاحب اور ریڑھی بان ملک سید راہگیر تھے اور زخمی عمران ,قمر زمان کے ساتھ تھے ۔یاد رھے تادم تحریر ایف آئی آر درج نہیں ھوئی تاھم ورثاء ڈی ایچ کیو ھسپتال صوابی ,کیجولٹی پولیس آفس میں موجود ھیں ۔۔۔۔۔!!!!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں