پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے اور اس راہ میں شہیدوں کا خون بہایا ہے،مریم میاخیل 149

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے اور اس راہ میں شہیدوں کا خون بہایا ہے،مریم میاخیل

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے اور اس راہ میں شہیدوں کا خون بہایا ہے،مریم میاخیل

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بےنظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خواتین ونگ کی تقریب کا انعقاد پی پی پی کی خواتین ونگ کی ڈویژنل صدر مریم میانخیل کی رہائش گاہ پر کیا گیا، تقریب میں ڈویژنل جنرل سیکریٹری گلریز بنگش، ڈسٹرکٹ صدر شازیہ گل، سیدہ آپا حمیدہ، نسیم اختر، کلثوم اور دیگر خواتین نے شرکت کی، تقریب میں محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے سے دعا کی گئی اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے عزم کا اظہار کیا گیا،

اس موقع پر پی پی پی خواتین ونگ کی ڈویژنل صدر مریم میاخیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے اور اس راہ میں شہیدوں کا خون بہایا ہے، محترمہ بے نظیر بھٹو صدیوں کی لیڈر تھیں انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی بالادستی کے لیے قربانی دی، ان شاء اللہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں