ریسکیو 1122 مذکورہ سہولت کی کمی بھی قبائلی اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر پورا کرکے فوری فیمیل ڈلیوری سٹاف فراہم کریں 153

ریسکیو 1122 مذکورہ سہولت کی کمی بھی قبائلی اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر پورا کرکے فوری فیمیل ڈلیوری سٹاف فراہم کریں

ریسکیو 1122 مذکورہ سہولت کی کمی بھی قبائلی اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر پورا کرکے فوری فیمیل ڈلیوری سٹاف فراہم کریں

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند ۔ علاقے میں زچہ و بچہ سہولیات کے فقدان سے متعدد خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں ۔ محکمہ صحت کے سہولیات کے دعوے صرف خانہ پوری ہے ۔ سہولیات کے عدم دستیابی سے آدھا آبادی خواتین کے زندگیاں خطرات سے دوچار ہیں ۔ ریسکیو 1122 مذکورہ سہولت کی کمی بھی قبائلی اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر پورا کرکے فوری فیمیل ڈلیوری سٹاف فراہم کریں ۔ محکمہ صحت کے سہولیات سے عوام مایوس ہوچکے ہیں ۔ تکل فلاحی تنظیم صدر رحمت شاہ مہمند… علاقے کے فلاحی تنظیم کے صدر رحمت شاہ نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا ۔ کہ علاقے میں زچہ و بچہ سہولیات کے فقدان مایوس کن ہے ۔

جن کے وجہ سے آدھی سے زیادہ آبادی خواتین کی زندگیاں خطرے میں ہے ۔ اور زچگی کے دوران ہر سال بیشتر خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں ۔ کیونکہ علاقے میں صحت کے ادارے مراعات کے شکل میں قائم کیا گیا ہے ۔ اور متعلقہ محکمہ علاقے کے عوام کو صحت سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں

۔ جن کے بناء پر متعلقہ محکمے کی صحت سہولیات سے لوگ مایوس ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے ڈائریکٹر ریسکیو کے پی کے سے پرُزور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ قبائلی اضلاع کو فوری طور پر فیمیل ڈلیوری سٹاف فراہم کریں ۔ کیونکہ ریسکیو 1122 کے تیز ترین سروس ہے ۔ جو کہ ایسے ایمرجنسی کیسز میں ماں اور بچے کی قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں ۔ جبکہ فیمیل ڈلیوری سٹاف کی فراہمی سے قبائلی خواتین کی زندگیاں محفوظ اور دیرینہ مسئلے کی حل سے فوری ریلیف مل سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں