ہمارے اوورسیز دوست احباب قیمتی سرمایہ ان کی خدمات لائق تحسین فلاحی کاموں میں ہی دنیا وآخرت کی کامیابی ہے 209

ہمارے اوورسیز دوست احباب قیمتی سرمایہ ان کی خدمات لائق تحسین فلاحی کاموں میں ہی دنیا وآخرت کی کامیابی ہے

ہمارے اوورسیز دوست احباب قیمتی سرمایہ ان کی خدمات لائق تحسین فلاحی کاموں میں ہی دنیا وآخرت کی کامیابی ہے

اسلام گڑھ ( نامہ نگار )ہمارے اوورسیز دوست احباب قیمتی سرمایہ ان کی خدمات لائق تحسین فلاحی کاموں میں ہی دنیا وآخرت کی کامیابی ہے، چوہدری خالد حسین آف ڈیوزبری نے ہمارے گاوں کی گلیاں پختہ کروا بے گھر لوگوں کو اپنی زمین مہیا کی ہم ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما صوفی محمد یعقوب گجر نے چوہدری خالد حسین ڈھلوی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا

تقریب میں برطانیہ سے آئے ہوئے دوست احباب کے علاوہ چوہدری گلفراز احمد،سابق ڈی آئی جی چوہدری محمد عارف،سابق ایس ایچ او چوہدری محمود حسین،چوہدری محمد شبیر اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔تقریب کا انعقاد بجاڑ گڑھا تاریخی گاوں میں پیپلز پارٹی کے راہنما صوفی محمد یعقوب گجر کی رہائش گاہ پر انعقاد کیا گیا تقریب میں برطانیہ ڈیوزبری،بانبری سے آئے ہوئے چوہدری خالد حسین،چوہدری محمد اقبال ڈھلوی،چوہدری راسب جان،چوہدری رخسار احمد بجاڑوی،چوہدری زولفقار احمد،چوہدری اظہر،پیر محبوب عزیز،چوہدری اشفاق احمد اوردیگر نے بھی خصوصی شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوے چوہدری اشفاق احمد،چوہدری محمد اقبال ڈھلوی، چوہدری رخسار احمد بجاڑوی، چوہدری عدنان نذیر نے چوہدری خالد حسین کا فلاحی کام کروانے پر شکریہ ادا کیا چوہدری خالد حسین نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوے جس قدر ممکن ہو اپنے علاقے کی لوگوں کی خدمت کر سکیں کریں۔ہماری مال و دولت کسی کام کی نہیں جب تک ہم اپنوں کے کام نہ آ سکیں اپنی اور بزرگوں کی

بخشش کا ذریعہ یہی فلاحی کام ہوتے ہیں ہم سب کو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے میں ایسی تقریب کے حق میں نہیں تھا کیونکہ ہم دکھاوے کے لیے اور فلاحی کام نہیں کرتے بلکہ اللہ کی رضا کے لیے کرتے ہیں پھر بھی میں شکریہ ادا کرتا ہوں صوفی یعقوب گجر صاحب کا جنھوں نے تکلف کرتے ہوئے اتنی خوبصورت بزم سجائی اور ہمیں مدعو کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں