گاؤں صاحبتھان کھاوڑہ مظفرآباد میں صدر پی پی پی چوہدری لطیف اکبر کو زور کا جھٹکا 250

گاؤں صاحبتھان کھاوڑہ مظفرآباد میں صدر پی پی پی چوہدری لطیف اکبر کو زور کا جھٹکا

گاؤں صاحبتھان کھاوڑہ مظفرآباد میں صدر پی پی پی چوہدری لطیف اکبر کو زور کا جھٹکا

آزاد کشمیر(نامہ نگار) گاؤں صاحبتھان کھاوڑہ مظفرآباد میں صدر پی پی پی چوہدری لطیف اکبر کو زور کا جھٹکا۔ لطیف اکبر کے کزن نمبردار چوہدری بشیر کئی قریبی رشتہ داروں سمیت اپنی تیس سالہ رفاقت چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل۔ راجہ منصور خان کی قیادت پر اظہار اعتماد۔ انکے علاوہ شامل ہونے

والوں میں چوہدری افتخار، چوہدری بشیر، چوہدری راشد ، چوہدری عبدالستار، چوہدری کاشف جواد اور چوہدری تیمور شوکت نے بھی باقاعدہ ہار پہن کر شمولیت اختیار کی۔ راجہ منصور خان نے چوہدری منیر کو کامیاب شمولیتی میٹنگ کرانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کے چوہدری لطیف اکبر صاحب کو کھاوڑہ کی عوام نے سات بار الیکشن جیتوا کر موقع فراہم کیا تاکہ وہ کھاوڑہ کے لوگوں کے لیے بہتری لا سکیں لیکن

وہ مکمل طور پر ناکام رہے۔ اب تو انکے قریبی ساتھی بھی ان پر عدم اعتماد کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ ہم انشااللہ اقتدار میں آکر برادری ازم کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر وسائل کو برابری کی بنیاد پر تقسیم کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات کر کے ہر گاؤں ہر محلے کو مقامی قیادت دیں گے جو مقامی مسائل کو حل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں