ضلع مہمندمحکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کاکروناوائرس سے آگاہی مہم کامشترکہ آغازعوام آگاہی مہم کامیاب بنانےمیں عوام تعاون کریں 141

ضلع مہمندمحکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کاکروناوائرس سے آگاہی مہم کامشترکہ آغازعوام آگاہی مہم کامیاب بنانےمیں عوام تعاون کریں

ضلع مہمندمحکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کاکروناوائرس سے آگاہی مہم کامشترکہ آغازعوام آگاہی مہم کامیاب بنانےمیں عوام تعاون کریں

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمندمحکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کاکروناوائرس سے آگاہی مہم کامشترکہ آغازعوام آگاہی مہم کامیاب بنانےمیں عوام تعاون کریں۔اے ڈی سی سیدسیف اسلامصوبائ حکومت کی خصوصی احکامات پرمحکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھرمیں کوروناوائرس کے خلاف عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے 5دسمبر سے12دسمبر تک آگاہی مہم کا اغاز کردیا ہے۔ ڈی سی آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام اے سی حامد اقبال اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ افیسرڈاکٹر شبیر نے میڈیا کو تفصیلات دیتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا۔

کہ عوام کو کرونا وائرس سے بچائے اور احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی مہم کا آغاز محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کیا ہے۔آگاہی مہم کو کامیاب بنانے میں مشران علماء اور سول سوسائٹی اور مقامی میڈیا میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ڈاکٹر شبیر نے بتایا کہ اس وقت پوری دنیا میں 66ملین افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور پندرہ لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔جبکہ پاکستان میں 4اکھ افراد اس مرض سے متاثر ہوئے جن میں تقریبا 3000افراد کو موت واقع ہوچکے ہیں۔چونکہ ضلع مہمند میں محکمہ صحت۔انتظامیہ اور میڈیا کی خصوصی مدد سے کورونا کی

پہلی لہر میں صورتحال کنٹرول رہا۔ اور تمام قبائلی اضلاع میں ضلع کی کارکردگی نمایاں رہی۔اس وقت ڈی ایچ کیو عملہ نے 4158افراد کا کورونا ٹسٹ کیاہے جس میں 3623کے رزلٹ نیگیٹیو,225 کے رزلٹ پازیٹیو ائے ہیں۔جن میں 204افراد ریکور ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 19 ہے۔اب تک ضلع بھر میں 2افراد لقمہ اجل بحق ہوئے ہیں۔آخر میں اے ڈی سی ،اے سی اور ڈی ڈی ایچ اونے غلنئ بازار اور ھیڈکوارٹر ھسپتال کا معائنہ کیا۔بازار میں دکانداروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں صفائی صورتحال اورایس اوپیز کا چیک کیا عوام میں ماسک تقسیم کئے اور انکو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ھدایت کی۔جبکہ اے ڈی سی نے غلنٸی ہسپتال میں زیر علاج ایک یتیم بچے کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں