تھانہ نون کی حدود میں ٹرسٹ کی آڑ میں رہائشیوں کی زمینوں پر قبضہ ہونے لگا,عبدالوحید گجر 223

تھانہ نون کی حدود میں ٹرسٹ کی آڑ میں رہائشیوں کی زمینوں پر قبضہ ہونے لگا,عبدالوحید گجر

تھانہ نون کی حدود میں ٹرسٹ کی آڑ میں رہائشیوں کی زمینوں پر قبضہ ہونے لگا,عبدالوحید گجر

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)تھانہ نون کی حدود میں ٹرسٹ کی آڑ میں رہائشیوں کی زمینوں پر قبضہ ہونے لگا,عبدالوحید گجراقبال میر اور اسکے گروپ نےلوگوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کر کےرہائشیوں کے راستے بند کر دئیے.نون کے رہائشیوں کی پریس کانفرنس.

تفصیلات کے مطابق موضع نون کے رہائشیوں عبدالوحید گجر,عبدالرحمان خان, ملک ریاض ملک زعفران نون,ملک کامران,ملک واجد و دیگر نے ترنول پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابو القاسم ٹرسٹ نے 2016 میں موضع نون میں خریداری شروع کی.

اقبال میر اور اسکی ٹیم ناصر مجید,عبدالقادر,اور ظہور عباسی کے ساتھ ملکر زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں.ان لوگوں کی وہاں پر صرف 200 کنال زمین ہے جبکہ شاملاتی خسرہ جات 3,4,85,86,87,90,91, 92,102 اور 103 پر قبضہ کر رکھا ہےجو کہ 450کنال بنتا ہے

.رہاشیوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے چار دیواری کر لی ہے اور کسی کو وہاں داخل نہیں ہونے دیتے لوگ اپنی زمینوں میں جاتے ہیں تو ان کے اوپر جھوٹی ایف آئی آر درج کر دی جاتی ہے.

صدیوں پرانا راستہ جو نون سے برکٹ گاوں جاتا ہے وہ بھی بند کر دیا گیا.ان لوگوں نے جعلی طریقے سے بھٹوں کی لیز شدہ زمین خرید کر فروخت کرنا شروع کر دی ہے.ھم وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں

کہ میرٹ پر انکوائری کر کے ہمارے حقوق دلوائے جائیں. ان لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر کے ان سے ہماری جان چھڑوائی جائے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں