123

کرپشن اور مفادات کی سیاست کے خلاف جارحانہ انداز جاری رکھوں گی، زرتاج گل

کرپشن اور مفادات کی سیاست کے خلاف جارحانہ انداز جاری رکھوں گی، زرتاج گل

اسلا م آباد( فائزہ شاہ کاظمی سے) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے سیاستدانوں کی غریب قوم کو لوٹنے کی داستانیں ہر طرف بکھری پڑی ہیں،کرپشن اور مفادات کی سیاست کے خلاف جارحانہ انداز جاری رکھوں گی۔ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا

کہ خواجہ آصف نواز شریف کو بابائے قوم سے ملا رہے ہیں، ان بیچاروں کی روزی روٹی ایسے کرپٹ سیاستدانوں کی نوکری اور جی حضوری پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں

جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ زرتاج گل نے کہا کہ اپوزیشن کی کرپشن اور مفادات کی سیاست کے خلاف جارحانہ انداز جاری رکھوں گی، میرا کیریئر اعتراضات اور تنقید کرنے والوں کو ہرانے سے بھرا پڑا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں