126

مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں ایک قوم بننا ہے ،مخیر حضرات معاشی مشکلات کا شکار ہونے والوں کی مدد کے لیے آگے آئیں:صدرپریس کلب قصور

مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں ایک قوم بننا ہے ،مخیر حضرات معاشی مشکلات کا شکار ہونے والوں کی مدد کے لیے آگے آئیں:صدرپریس کلب قصور

قصور(مقصود انجم کمبوہ سے)صدرپریس کلب قصورحاجی محمدشریف مہر نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات پر کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں ایک قوم بننا ہے ،مخیر حضرات معاشی مشکلات کا شکار ہونے والوں کی مدد کے لیے آگے آئیں ،موجودہ مشکل حالات میں سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ہمیں ان کی بھی مدد کرنی چاہیے

اور ان کی عزت نفس کا خیال بھی رکھنا ہے پاکستانی عوام نے ہر مشکل وقت میں زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے ،اور مجھے قوی یقین ہے کہ اس بار بھی وہ مشکل کی اس گھڑی میں بھی ہم اپنی روایت برقرار رکھیں گے کاروباری افراد سب سے پہلے اپنے پاس کام کرنے والے ملازمین کی امداد کریں

اور انہیں ضروری راشن کی فراہمی سمیت ان کی کچھ نقد مدد بھی کریں اسی طرح ہمارے آس پاس گلی محلوں میں بھی ایسے سفید پوش لوگ ہیں ان پر بھی نظر رکھیں اور ان کی مدد کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحافی برادری

ہمیشہ کی طرح اس جان لیوا وباءمیں بھی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ ہر مشکل وقت میں صحافی برادری ملک وقوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور اپنی جانوں کی بھی

قربانیاں پیش کی ہیںمگر اہل اقتدار کی جانب سے ہمیشہ صحافی برادری کیلئے بڑے بڑے دعوے اور اعلانات ہی دیکھنے کو ملتے ہیںاور ان کے تحفظات کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے جو کسی بھی ریاست کیلئے لمحہ فکریہ ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں