246

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف ﷲ خان نیازی کا انصاف یوتھ ونگ سے متعلق بیان نوجوانوں کے لئے حوصلہ مند ہے، محمد عارف رند

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف ﷲ خان نیازی کا انصاف یوتھ ونگ سے متعلق بیان نوجوانوں کے لئے حوصلہ مند ہے، محمد عارف رند

اسلام آباد (سردار طیب خان سے ) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد عارف رند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انشاءﷲتعالٰی انصاف یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی طرف سے، وزیراعظم عمران خان اور چیف آرگنائزر سیف ﷲ خان نیازی کے بھرپور اعتماد اور حوصلہ افزائی پہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ یقین دلاتا ہوں

کہ انصاف یوتھ ونگ پارٹی آئین کا بھرپور احترام کرتے ہوئے پارٹی کو مزید مضبوط اور منظم کرے گی۔ انصاف یوتھ ونگ کے تمام عہدیداران و کارکنان کا مقصد وزیراعظم عمران خان کی ویژن کے مطابق پاکستان کی فلاح و ترقی ہے۔ انشاءﷲتعالٰی انصاف یوتھ ونگ کی تنظیم سازی مہم جلد ہی پاکسان کے ہر ضلع میں پہنچ جائے گی اور انشاءﷲتعالٰی پاکستان کے ہر محلے اور ہر گلی

میں انصاف یوتھ ونگ کی ممبر شپ کی جائے گی۔ انشاءﷲتعالٰی اب ہر ورکر کو اپنے لیڈران سے براہ راست رابطے کا موقع بھی ملے گا‫- محمد عارف رند کا مزید کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے پیش نظر پاکستانی قوم کو تیار کرنے کی ضرورت ہے اور عمران خان نے اس حوالے سے خصوصی ہدایات بھی دے رکھی ہیں ان ہدایات کی روشنی میں انصاف یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کی جائے گی۔

انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے کہ یوتھ ونگ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا جو موقع ملا ہے انشاءﷲتعالٰی اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ پاکستانی شہریوں کو بھی یوتھ ونگ کے اغراض و مقاصد بھی بتائیں جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے جس طرح یوتھ کو اہمیت دی ہے

اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور سیف ﷲ خان نیازی کی قیادت میں یوتھ ونگ کے جوان ہمہ وقت ملک و قوم کی خدمت کے لیے تیار ہیں اور ہمیشہ پارٹی میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں