ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے میاں چنوں میں نادرا دفتر کی چھت گرنے کے سانحہ کے بعد خود جائے حادثہ کا دورہ 205

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے میاں چنوں میں نادرا دفتر کی چھت گرنے کے سانحہ کے بعد خود جائے حادثہ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے میاں چنوں میں نادرا دفتر کی چھت گرنے کے سانحہ کے بعد خود جائے حادثہ کا دورہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے میاں چنوں میں نادرا دفتر کی چھت گرنے کے سانحہ کے بعد خود جائے حادثہ کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں ریسکیو آپریشن مکمل کرایا- اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 22 11 ڈاکٹر

اعجاز انجم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام کو زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر زخمیوں کی عیادت کرنے کے ساتھ ان

کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی موقع پر خود نگرانی کی انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کو حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کی بھی ہدایت کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 22 11 ڈاکٹر اعجاز انجم کے مطابق حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں