174

اسلام آباد یوسی 48ڈہوک عباسی میں پانی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد یوسی 48ڈہوک عباسی میں پانی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)یوسی 48ڈہوک عباسی میں پانی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا.افتتاحی تقریب میں ملک امتیاز,ملک جابر,محمد خان,ایاز آفریدی و دیگر کی خصوصی شرکت. تفصیلات کے مطابق این اے 54 یوسی 48 میں ڈہوک عباسی کے علاقہ میں فراہمی آب کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا

ڈہوک عباسی کے عوام نے پی ٹی آئی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس علاقے کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جو اب حل ہو رہا ہے. اس موقع پر ملک امتیاز نے کہا کہ اسد عمر نے علاقہ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر دئیے اور ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہیں.ملک جابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی گورنمنٹ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہے. اس موقع پر علاقہ کے عوام نے ملک امتیاز, ملک جابر, محمد خان اور دیگر کا شکریہ ادا کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں