پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرسیّد مرتضی گیلانی کو شوکاز نوٹس جاری 225

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرسیّد مرتضی گیلانی کو شوکاز نوٹس جاری

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرسیّد مرتضی گیلانی کو شوکاز نوٹس جاری

آزاد کشمیر (بنارس راجپوت نمائندہ آزاد کشمیر )پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرسیّد مرتضی گیلانی کو شوکاز نوٹس جاری پاکستان تحریک انصاف آزادجموں و کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور رکن قانون ساز اسمبلی

عبدالماجد خان نے پی ٹی آئی کے رہنماء سیّد مرتضی گیلانی کو خود کو آئندہ عام الیکشن میں اسمبلی کا الیکشن لڑنے اورمظفر آباد ڈویژن کے لیے پارٹی کے امیدواران کا اخبارات کے ذریعےاعلان کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیاہے۔شو کاز نوٹس میں مرتضی گیلانی سے کہا گہا ہے

کہ وہ سات دن کے اندر اپنے بیان کی وضاحت کریں کہ کیوں نہ ان کے خلاف پارٹی آئین کے مطابق تادیبی کارروائی کی جائے۔ان کا یہ بیان پارٹی کے نظم اور آئین کی خلاف ورزی ہے اور پارٹی کی عوامی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہے۔

عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ پارٹی آئین کے تحت حاصل اختارات کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے یہ شو کاز نوٹس جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پی ٹی آئی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے بھی اس طرح کے بیانات کا سخت نوٹس لیا ہے اورگزشتہ روز ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے

جس میں کہا گیا ہے کہ اگرکوئی عہدیدار یا کارکن خودسے امیدوار بنے گا یا کسی اور سے اپنی امیدوار ہونے کا اعلان کرائے گاتو اس کے خلاف پارٹی کے نظم وضبط کی خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی اسمبلی الیکشن سے قبل مشاورت سے الیکشن میں امیدواران کا اعلان کرے گی اور کسی بھی فرد کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ خود سے اپنے آپ یا کسی اورکو امیدوار نامزد کرے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں