110

بلدیہ سی او اگر پارکوں کی دیکھ بھال اچھے طر یقہ سے نہیں کروانا چاہتے تو وہ خود ہی اپنا تبادلہ کروالیں، مقصود انجم کمبوہ

بلدیہ سی او اگر پارکوں کی دیکھ بھال اچھے طر یقہ سے نہیں کروانا چاہتے تو وہ خود ہی اپنا تبادلہ کروالیں، مقصود انجم کمبوہ

کوٹ رادھا کشن (بیورو چیف )کوٹ رادھا کشن پریس کلب کے سر پرست اعلی مقصود انجم کمبوہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ بلدیہ سی او اگر پارکوں کی دیکھ بھال اچھے طر یقہ سے نہیں کروانا چاہتے تو وہ خود ہی اپنا تبادلہ کروالیں اسی میں ان کی بہتری ہے ورنہ وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی جا ے گی کہ ہمارے شہر کے پارکوں اور گراونڈز کی دیکھ بھال کرنا سی او بلدیہ معیوب سمجھتے ہیں

اور اسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر کام کرنے سے عاری ہیں اس سے پہلے بھی ہم نے پارکوں کے بارے میں خبریں شائع کی تھیں مگر کوئی ٹھوس کام نہیں کیا گیا مالی کا کام صرف کلیاں تورنا اور اپنے منظور نظر دوستو کو دینا ہے اور کوئی کام نہیں آخری بار اپیل کی جاتی ہے کہ یہ معاملہ سلجھائیں ڈپٹی کمشنر قصور سے التجا ہے کہ وہ سرپرائز وزٹ کریں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں