197

کمسن بارہ سالہ بچے پر دس ہزار روپے چوری کے الزام پر تشدد کی انتہا کردی

کمسن بارہ سالہ بچے پر دس ہزار روپے چوری کے الزام پر تشدد کی انتہا کردی

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )تفصیل کے مطابق گلشن مہندی فیز ون میں شمیم آرائیں کے بیٹے محمد خالق جو کہ ایک درندہ صفت انسان ہے نے کمسن بارہ سالہ بچے پر دس ہزار روپے چوری کے الزام پر تشدد کی انتہا کردی یہ درندہ صفت محمد خالق نے ہنٹر اور کیبل کے وار سے بچے کے جسم کو شدید زخمی کردیا

اور کسی آہنی ہتھیار سے بچے کی بٹک پر گہرا گھاؤ لگا دیا محمد رمضان کا بیٹا محمد ریحان جوکہ محمد خالق کے پاس ملازمت کرتا تھا اس کمسن بچے کو عید پر ان کے گھر والے لینے آئے تو درندہ صفت محمد خالق نے بچے کو ان کے ساتھ بھیجنے سے انکار کردیا منت سماجت کے بعد بچے کو ان کے حوالے کیا

بچے کی حالت دیکھ کر والد انتہائی پریشان ہوگیا صورتحال کو دیکھتے ہوئے محمد خالق درندہ صفت ملزم فورا موقع سے فرار ہوگیا محمد رمضان اپنے بیٹے کو لے کر فورا ہسپتال پہنچا بچے کی حالت غیر تھی بعد ازاں ڈاکٹ کٹواکر تھانہ میں درخواست دی جس پر محمد خالق کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی

جس پر377 بی اور 428 اے تعزیرات پاکستان دفعات لگادی گئی محمد رمضان نے بتایا کہ میرے بیٹے سے جب پوچھا گیا تو اس نے محمد شریف اور عابد حسین کے روبرو بتایا درندہ صفت محمد خالق نےمجھ پر کیبل تار اور ہنٹر کے ساتھ شدیدتشدد کیا اور برائی کرنے کی کوشش بھی کی عوام کامطالبہ ہے

کہ ایسے درندہ صفت ظالم انسان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی بچے یا کسی شخص کے ساتھ ایسا ظلم نہ کیا جاسکے پولیس نے محمد خالق آرائیں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ملزم کو پکڑنے کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے لگانے شروع کر دیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں