132

شہباز شریف صاحب اپنے سیاسی نصیب پر صبر کریں،شبلی فراز

شہباز شریف صاحب اپنے سیاسی نصیب پر صبر کریں،شبلی فراز

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی) وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز نے اپوزیشن لیڈر کو مشورہ دیا ہے کہ شہباز شریف صاحب اپنے سیاسی نصیب پر صبر کریں۔تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات ونشریات شبلی فرازنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شہباز شریف صاحب اپنے سیاسی نصیب پر صبر کریں،احتساب سے بچنے کے لیے انتخابات کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے۔
شہباز شریف صاحب اپنے سیاسی نصیب پر صبر کریں۔احتساب سے بچنے کے لیے انتخابات کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے ۔برس ہا برس اقتدار میں رہنے والے ہمارے اپوزیشن رہنما کا حزب اختلاف میں دل نہیں لگ رہا۔شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سالوں اقتدار میں رہنے والے اپوزیشن رہنما کا حزب اختلاف میں دل نہیں لگ رہا ہے، مگر شہباز شریف صاحب کو اب اپنے سیاسی نصیب پر صبر کرنا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں