میاں چنوں میں ٹڈی دل کی یلغار سے کاشتکار شدید پریشان،شوکت سنپال 156

میاں چنوں میں ٹڈی دل کی یلغار سے کاشتکار شدید پریشان،شوکت سنپال

میاں چنوں میں ٹڈی دل کی یلغار سے کاشتکار شدید پریشان،شوکت سنپال

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )میاں چنوں میں ٹڈی دل کی یلغار سے کاشتکار شدید پریشان. پاکستان کسان اتحاد کے تحصیل صدر مہر شوکت سنپال. عرفان ڈوگر. ذوالفقار بھٹو سمیت دیگر کسانوں کا کہنا تھا

ٹڈی دل نے ہماری فصلوں کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے جس سے کسانوں کی سال بھر کی روزی خراب ہوگئی ہے. کسانوں کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل اس حد تک زیادہ مقدارمیں ہے کہ انتظامیہ بھی بے بس نظر آتی ہے. حکومت کو اس پر خاص توجہ دینی چاہییے تھی کاشتکار طبقہ شدید متاثر ہورہا ہے.

اب حکومت کسانوں کی داد رسی کرے اور کاشتکاروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے .دوسری طرف ضلعی و تحصیل انتظامیہ نے ٹڈی دل کے تدارک کیلئے مختلف دیہاتوں میں سپرے کردیا ہے. انتظامیہ کا کہنا ہے ہمارے پاس جو بھی وسائل ہیں ہم بروئے کارلاتے ہوئے ٹڈی دل کا تدارک کر رہے ہیں. محکمہ زراعت ودیگر عملہ فیلڈ میں کام کر رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں