111

عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانے والے ایماندار اور قابل پولیس افسر اور اہلکار محکمہ کے لیے باعث فخر ہیں، ڈی پی او

عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانے والے ایماندار اور قابل پولیس افسر اور اہلکار محکمہ کے لیے باعث فخر ہیں، ڈی پی او

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانے والے محنتی، ایماندار اور قابل پولیس افسر اور اہلکار محکمہ کے لیے باعث فخر ہیں ایسے افسروں اور اہلکاروں کیلئے پرموشن کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا

ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصورز اہد نوازمروت نے اپنے آفس میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل سے ہیڈکانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والے پولیس افسران سے بات چیت کر تے ہوئے کیا،

ایڈیشنل ایس پی اویس ملک اور ڈی ایس پی صدر اشفاق حسین کاظمی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی پی اوقصور اور ایڈیشنل ایس پی نے ترقی پانے والے سب انسپکٹر حافظ محمد ساجد، سب انسپکٹر غلام صابر، ہیڈکانسٹیبل محمد شفیع،معراجدین اور غلام نبی کو بیجز لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں