وزیراعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضی اقبال ممبر صوبائی اسمبلی سابق ایم این اے رائے حسن نواز کی اسلام آباد میں ملاقات 130

وزیراعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضی اقبال ممبر صوبائی اسمبلی سابق ایم این اے رائے حسن نواز کی اسلام آباد میں ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضی اقبال ممبر صوبائی اسمبلی سابق ایم این اے رائے حسن نواز کی اسلام آباد میں ملاقات

اسلام آباداسلام آباد (سردار طیب نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضی اقبال، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سید صمصام علی شاہ بخاری، سابق ایم این اے رائے حسن نواز کی اسلام آباد میں ملاقات۔ پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

ملاقات میں ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال، پارلیمینٹیرینز کے متعلقہ حلقوں میں عوامی فلاحی اور ترقیاتی امور پر گفتگو پارلیمینٹیرینز نے کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے وزیراعظم کے ویژن کی تعریف کی

اور لاک ڈاون کی مناسب اور متوازن حکمت عملی کی بدولت عوام خصوصا غریب اور مزدور طبقے کی مشکلات میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ ان کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی اقدامات پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ممبران نے اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم کو آگاہ کیا اور تجاویز پیش کیں۔ ملاقات میں زرعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

۔وزیراعظم عمران خان نے پارلیمینٹیرینز کو عوام الناس سے مستقل رابطے میں رہنے اور ان کے مسائل کے فوری حل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔
کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمینٹیرینز اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دیں۔ وزیراعظم نے ممبران کو ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور عوام کو اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی ہدایات دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں