139

ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس کی ہدایت پر اشیاء کی ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر 7 مزید ناجائز منافع خور انتظامیہ کی گرفت میں

ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس کی ہدایت پر اشیاء کی ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر 7 مزید ناجائز منافع خور انتظامیہ کی گرفت میں

خانیوال ( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اشیاء خوردونوش کی زائد نرخ پر فروخت اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر 7 مزید ناجائز منافع خور انتظامیہ کی گرفت میں آگئے –

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے دن بھر 1062 دکانوں کے انسپکشن کئے 78 دکاندار ناجائز منافع خوری کے مرتکب پائے گئے – جبکہ ناجائز منافع خوروں کو مزید 1 لاکھ 53 ہزار روہے کے

جرمانہ کئے گئے – ترجمان کے مطابق
گرفتار ساتوں ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایف آئی آرز درج کرادی گئی ہیں – ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو کل چھٹی کے روز بھی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں