118

کوروناوائرس سے ہم سب کو ملکر لڑناہوگا ،ہزارہ آن لائن جرنلسٹس ایسوسی ایشن

کوروناوائرس سے ہم سب کو ملکر لڑناہوگا ،ہزارہ آن لائن جرنلسٹس ایسوسی ایشن

ایبٹ آباد(وقاص باکسر بیوروچیف)کوروناوائرس سے ہمیں ملکر لڑناہوگا اس مشکل کی گھڑی میں فرنٹ لائن پرکام کرنےوالےتمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کوروناوائرس سےمحفوظ رہنےکےلیے ہمیں

احتیاطی تدابیروں پرعمل کرناہوگا دوران کوریج ہمیں بہت احتیاط کرناہوگی صوبہ بھرسے صحافی بھی کوروناوائرس کاشکارہورہے ہیں صوبائی حکومتیں صحافیوں کےلیے بھی حفاظتی کٹس کاانتظام کریں دیگرمحکموں کی طرح صحافی بھی عوام کوہرخبرسے باخبررکھنےکےلیے فرنٹ لائن پرموجودہوتے ہیں

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزہزارہ آن لائن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کےچیئرمین سلطان ڈوگرصدر شفیق صادق جنرل سیکٹری راجہ رمیض رومی سلیم تنولی سردارفیضان سردارسعدسعدی حمداللہ اور عتیق نے میڈیاسے بات کرتے ہوئےکیا چیئرمین سلطان ڈوگرنےکہا

کہ کورونا وائرس کےپیش نظر صحافیوں کو دوران کوریج احتیاطی تدابیروں پرعمل کرناہوگاماسک حفاظتی دستانے سینٹائزر کےاستعمال کو یقینی بناناہوگا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت فوری طور پر ورکنگ جرنلسٹ کوحفاظتی کٹس فراہم کرے تاکہ صوبہ بھرمیںجو صحافی کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں وہ اس وباء سے محفوظ رہ سکیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں